گورکھپور نرسری کا راولپنڈی میں شجرکاری اہداف حاصل کرنے میں کلیدی کردار

گورکھپور نرسری کا راولپنڈی میں شجرکاری اہداف حاصل کرنے میں کلیدی کردار

ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے کہا ہےکہ گورکھپور نرسری سے راولپنڈی بھر کے پارکس اور عوام کو پودوں اور موسمی پھولوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی احمد حسن رانجھا نے پی ایچ اے گورکھپور نرسری کا دورہ کیا اور وہاں موسمی پھولوں اور پودوں کی افزائش کے حوالے سے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔ گورکھپور نرسری راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ کے قریب ایک ہزار کنال کے رقبے پر محیط ہے جہاں سے راولپنڈی کے پارکس، گرین بیلٹس اور شہریوں کو موسمی پھولوں اور پودوں کی فراہمی کامیابی سے یقینی بنائی جا رہی ہے۔

ڈایریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ گورکھپور نرسری بڑی تعداد میں پودوں کی تیاری کیساتھ راولپنڈی شہر کو سرسبز رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گورکھپور نرسری سے شجرکاری کے مقاصد کو بھی پورا کیا جا رہا ہے۔اس نرسری میں پرورش پانے والے پھول اورپودے سرکاری ونجی شعبہ جات کے لوگوں کیلئے دستیاب ہیں ۔

ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ گورکھپور نرسری میں شہریوں کو پودوں کی افزائش اور گھریلو باغبانی کیلئے آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے اور پی ایچ اے کے اس اقدام کے ذریعے راولپنڈی شہر میں ہارٹی کلچر تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے۔ گورکھپور نرسری کا شمار پنجاب کی بڑی نرسریز میں ہوتا ہے جو کہ ایک ہزار کنال رقبے پر محیط ہے اور راولپنڈی شہر کی خوبصورتی اور شادابی برقرار رکھنے میں اہم اور کلیدی کردار جاری رکھے ہوئے یے۔

ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ گورکھپور نرسری راولپنڈی ڈویژن میں شجرکاری مہم کے ہداف حاصل کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *