تاجر برادری اور عوام پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج پر کیا رائے رکھتی ہے؟

تاجر برادری اور عوام پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج پر کیا رائے رکھتی ہے؟

پاکستان تحریکِ انصاف کے 24 نومبر احتجاج اور دھرنے کے حوالے سےکال بارے جڑواں شہروں کی تاجر برادری اور عوام نے
احتجاج اور ممکنہ دھرنے بارے کہا ہے کہ اس سے کاروباری و تاجر برادری کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے 24 نومبر احتجاج اور ممکنہ دھرنے کے حوالے سے ایک سروے میں جڑواں شہروں کی تاجر برادری اور عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کے احتجاج اور دھرنے کا کاروباری لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔جڑواں شہروں کی تاجر برادری نے دھرنےاوراحتجاج بارے اپنی رائے کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ اس سے روزمرہ کا کاروبار متاثر ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا الیکٹرک بائیکس دینےکابڑا اعلان

تاجر برادری نے کہا کہ سیاسی معاملات اسمبلی فلور پر حل کریں عوام پہلے ہی پریشان حال ہے،دھرنوں کی سیاست نے ملک کو تنزلی میں جھونک دیا ہے۔ ملک کےحالات نازک ہیں اس میں دھرنا کاروبار کو تباہ کر دے گا،کسی کو بری کرانا ہے تو عدالتوں سے رجوع کریں عوام کو تکلیف نہ دیں۔اس موقع پر احتجاج اور دھرنے کی کال بے وقوفی سے کم نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *