سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے سینیٹر فیصل واوڈا کے پی ٹی آئی متعلق بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہ کہا ہے کہ فیصل واوڈا غصے میں باتیں کرتے رہتے ہیں، انہیں میں کیا جواب دوں۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نےکہا ہے سینیٹر فیصل واوڈا کے پی ٹی آئی متعلق پیشنگوئیوں اور بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نےکہا کہ وہ خود کو اعلانیہ اسٹیبلشمنٹ کا ٹاوٹ کہتے ہیں وہ کچھ بھی کہتے رہتے ہیں انکی باتوں کا کیا جواب دیا جا سکتا ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ رہائی کے حوالے سے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عمران خان کی انسداد دہشت گردی کےکیسزمیں ضمانت تک رہائی مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کوئی بھی پروپیگنڈا کرے24 نومبرکااحتجاج ہو گا، علی امین گنڈا پوراحتجاج کو لیڈ کریں گے، آج کی ملاقات اس لیے ہوئی کل کی ملاقات میں تشنگی رہ گئی ہوگی۔
سینیٹرفیصل واوڈا کے رویے کے حوالے سے سوال پر شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ کہ فیصل واوڈا غصے میں باتیں کرتے رہتے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف نے کہا کہ اسلام آباد کا احتجاج موخر نہ معطل ہوگا، کچھ قوتیں نہیں چاہتی کہ ملک میں استحکام ہو، چند عناصر ملک میں انتشارچاہتے ہیں۔
عمران خان کی اہلیہ کے متعلق سوال کا اپنے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے صرف بانی کا پیغام پارٹی تک پہنچایا،وہ احتجاج کی قیادت نہیں کریں گی۔ انکا کہنا تھا کہ حکومتی کانپیں ٹانگ رہی ہیں اور پی ٹی آئی اپنے مطالبات کے حصول کے لیے بھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریگی۔