سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے دعوٰی کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنے مطالبات منوانے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی موجودہ سسٹم میں شامل ہو۔
تفصیلات کے سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے دعٰوی کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے اپنے مطالبات منوانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ سہیل وڑائچ نے کہا کہ ملک مین اسٹیبلشمنٹ کی بڑی خواہش معاشی اور سیاسی استحکام یقینی بنانا ہے۔ موجودہ صورتحال میں کسی حد تک ملک میں معاشی استحکام بہتر ہو رہا ہے تاہم سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ناگزیر ہے، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی موجودہ سسٹم میں شامل ہو۔
، صحافی سہیل وڑائچ نے کہا کہ ہو سکتا ہے بانی پی ٹی آئی کچھ عرصے کےلیے خاموش ہو کر بیٹھ جائیں یا پھر ہو سکتا ہے انہیں ریلیف حاصل ہو جائے۔ سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو یہ بھی خدشہ لاحق ہے کہ اگر انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ کوئی بھی کمپرومائز کیا تو انکی مقبولیت کو نقصان ہو سکتا ہے اس ضمن میں بانی پی ٹی آئی اپنی شرائط کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے متحرک ہیں۔