ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے واضح کہا کہ تشدد اور احتجاج میں فرق ہوتا ہے اور وہ فرق مجھے پتا ہے، فیصل واوڈا کا دعویٰ

ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے واضح کہا کہ تشدد اور احتجاج میں فرق ہوتا ہے اور وہ فرق مجھے پتا ہے، فیصل واوڈا کا دعویٰ

 سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے واضح کہا ہے کہ تشدد اور احتجاج میں فرق ہوتا ہے اور وہ فرق مجھے پتا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کل ایپکس کمیٹی میں ایک بات ہوئی جو ریکارڈ کا حصہ نہیں تھی  کہ آرمی چیف نے کہا کہ مجھے تشدد اور احتجاج میں فرق  پتہ ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ  یہی  پنچ لائن تھی  کہ تشدد آپ نہیں کرسکتے احتجاج سے منع نہیں کیا جارہا ،  اس  سے حاصل وصول کچھ نہیں جتنے بندے یہ لائیں گے اس سے زیادہ کنٹینرز لگیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ  اسٹیبلشمنٹ کوئی بات نہیں کررہی یہ حکومت کا پی ٹی آئی کو لالی پاپ ہے، بانی پی ٹی آئی آج ریلیز ہورہے ہیں نہ ہی 24 نومبر کو ریلیز ہوں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ  پی ٹی آئی کی اس سال کی یہ آخری کال ہے آئندہ سال مزید آئیں گی، کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی ضمانت ہوگی اور وہ سیاست بھی کرینگی۔

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ باہر بھی آگئیں اور وہ سیاست بھی کررہی ہیں، پوری پارٹی کو ریلیف بھی مل رہا ہے اور مراعات بھی مل رہی ہیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور باقی سب کو ریلیف مل رہاہے، 24 نومبر کی کوئی فائنل کال نہیں اس کے بعد بھی کئی کالز آئیں گی، 26ویں ترمیم منظور ہوچکی ہے 27ویں ترمیم بھی جلد آجائےگی۔

انھوں نے کہا کہ ریاست سے ٹکرانے کا حاصل کچھ نہیں ،  بانی پی ٹی آئی ایک قدم پیچھے ہٹیں اور خاموشی اختیار کریں، بانی پی ٹی آئی کےقریب لوگ ہی ان کو تباہی کی طرف لےکر جارہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *