راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 28 ستمبر کو پی ٹی آئی احتجاج کے کیس میں اڈیالہ جیل میں گرفتاری ڈال دی۔
راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کے احتجاج کیس میں اڈیالہ جیل میں باضابطہ طور پر عمر ان خان کو گرفتار کر لیاہے، عمران خان کے خلاف تھانہ نیوٹاؤن میں مقدمہ درج تھا۔
بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمہ 7ATA, 21-I ATA اور 353, 186, 285,286,148, 149, 427, 109, 188 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیا گیا ہے۔
عمر ان خان کو کل جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کر رہی ہے۔