ملک بھر کے تعلیمی بورڈز نے پاسنگ اور گریس مارکس میں اضافہ کر دیا

ملک بھر کے تعلیمی بورڈز  نے پاسنگ اور گریس مارکس میں اضافہ کر دیا

ملک بھر کے تعلیمی بورڈز نے پاسنگ اور گریس مارکس میں اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے امتحانات میں کامیابی کیلئے 33 کے بجائے 40 نمبروں کا حصول لازمی قرار دیدیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی (آئی بی سی سی)کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب ہر مضمون میں کامیابی کے لیے33 کے بجائے 40 نمبر لازمی حاصل کرنا ہوں گے، فیصلے کا اطلاق 2025 کے امتحانات سے ہوگا۔

اجلاس میں گریس مارکس بھی 3 سے بڑھا کر 5 کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے، اب 35 نمبرحاصل کرنیوالے طالب علم کو 5 گریس مارکس دیکر پاس کیا جائے گا تاہم دو سے زائد مضامین میں فیل طالبعلم کوگریس مارک نہیں ملیں گے۔

آئی بی سی سی کے مطابق امتحانات میں کامیابی کے لیے کم ازکم 40 نمبروں کے حصول کے فیصلے کا اطلاق 2025 کے امتحانات سے ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *