24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راستوں کی بند ش کے باعث اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی کو جمعہ 22 نومبر سے پیر 25 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
قائداعظم یونیورسٹی کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ جمعہ اور پیر کو تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور امتحانات نہیں ہوں گے، جمعہ اور پیر کو یونیورسٹی کی ٹرانسپورٹ سروس بھی بند رہے گی۔
سڑکیں کھلنے کے بعد ہی یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی، ملتوی شدہ امتحانات دوبارہ لینے کیلئے طلباء کو کم از کم تین دن کا وقت دیا جائے گا۔