ایمان طاہر کا ڈی پی او اٹک کو کھلا چیلنج

ایمان طاہر کا ڈی پی او اٹک کو کھلا چیلنج

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ایمان طاہر نے کہا ہے کہ ڈی پی او اٹک غیاث خان ا پنے ایس ایچ اوز اور سپاہیوں کو آگے نہ بھیجیں، خود آئیں، ہم بھی انشاءاللہ آئیں گے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ایمان طاہر نے کہا ہے کہ پچھلے تین دنوں سے اٹک میں بغیر وارنٹس کے گھروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ناجائز طور پر بغیر کسی ایف آئی آر کے تھانوں میں رکھا جا رہا ہے۔ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 24 نومبر کو آپ کے تمام ہتھکنڈے کچل دیں گے، مینا خان آفریدی کی ڈی پی او اٹک کو دھمکی

انہوں نے ڈی پی او اٹک کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “جس طرح ڈی پی او صاحب نے کل لوگوں کو دھمکیاں دیں اور تڑیاں لگائیں، نہ تو وہ کوئی ڈکٹیٹر ہیں اور نہ ہی اٹک ان کی جاگیر ہے۔

ایمان طاہر نے کہا کہ24 تاریخ کو ان دھمکیوں کا جواب دیا جائے گا اور ڈی پی او اٹک سے کہا کہاپنے ایس ایچ اوز اور سپاہیوں کو آگے نہ بھیجیں، خود آئیں، ہم بھی انشاءاللہ آئیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *