سونے کی گرتی قیمتوں کے درمیان ملک میں آج ایک مرتبہ پھر سے سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا 800 روپے فی تولہ مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 570 روپے ہے۔