سی ڈی 70 خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

سی ڈی 70 خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

پاکستان کی دو پہیوں والی گاڑیوں کی مارکیٹ میں ہونڈا سی ڈی 70 کی سرخ رنگ کی مانگ سیاہ رنگ سے زیادہ ہے۔ مختلف مسابقتی گاڑیوں کی موجودگی کے باوجود ہونڈا سی ڈی 70 اپنی قابل اعتمادیت، ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کی بدولت پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹر سائیکلوں میں شامل ہے۔

اٹلس ہونڈا نے رواں سال کے اوائل میں اپنے 2025 ماڈل کی رونمائی کی تھی، جس میں فیول ٹینک اور سائیڈ کور کے لیے نئے اسٹیکر ڈیزائن متعارف کرائے گئے تھے، حالانکہ اس کے ڈھانچے میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ہونڈا سی ڈی 70 سی سی فور اسٹروک ایئر کولڈ انجن سے لیس ہے، جو ایندھن کی کارکردگی اور پائیداری کے لیے جانا جاتا ہے، اور یہ شہری نقل و حرکت اور مختصر سفر کے لیے مناسب طاقت فراہم کرتا ہے۔

ہونڈا سی ڈی 70 کو اس کی سستی قیمت آسان دیکھ بھال اور ایندھن کی بچت کے لیے پاکستان میں ایک مقبول انتخاب سمجھا جاتا ہے۔ اس کی مضبوط ری سیل ویلیو بھی اس کی اہم خصوصیت ہے، جو سواروں کی ایک وسیع رینج میں اس کی مقبولیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ہونڈا سی ڈی 70 ریڈ کی قیمت:

نومبر 2024 میں پاکستان میں ہونڈا سی ڈی 70 ریڈ کی قیمت 1 لاکھ 57 ہزار 900 روپے تھی، جبکہ سیاہ رنگ کی اسی موٹر سائیکل کی قیمت بھی یکساں ہے۔

ہونڈا سی ڈی 70 کا قسط پلان:

میزان بینک نے 1 سال کے لیے ایک آسان قسط کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ اس پلان کے تحت خریدار کو 64 ہزار 960 روپے کی ڈاؤن پیمنٹ جمع کرانی ہوگی، اور باقی رقم 12 ماہ کی ماہانہ قسطوں میں 7 ہزار 895 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

یہ قسط کا منصوبہ ہونڈا سی ڈی 70 خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک بہترین مالی آپشن فراہم کرتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *