واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟آسان طریقہ جانئے

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو  واپس کیسے لایا جائے؟آسان طریقہ جانئے

واٹس ایپ دنیا کا سب سے مقبول پیغام رسان پلیٹ فارم ہے، جہاں روزانہ لاکھوں میسیجز کا تبادلہ ہوتا ہے۔ کبھی کبھار ہم غلطی سے یا جلد بازی میں اہم پیغامات یا چیٹس ڈیلیٹ کر دیتے ہیں اور انہیں دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ خوش قسمتی سے، اگر آپ کے واٹس ایپ کا بیک اپ گوگل ڈرائیو پر محفوظ ہے تو آپ اپنی ڈیلیٹ شدہ چیٹس کو آسانی سے واپس لا سکتے ہیں۔

گوگل ڈرائیو پر واٹس ایپ میسیجز کا بیک اپ کیسے بنائیں؟واٹس ایپ کھولیں اور دائیں طرف موجود تین نقطوں پر ٹیپ کریں۔ سیٹنگز میں جائیں اور چیٹس پر کلک کریں۔ یہاں آپ کو گوگل ڈرائیو میں بیک اپ کا آپشن نظر آئے گا، اس پر کلک کریں۔

آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ بیک اپ کس دورانیے میں چاہتے ہیں (روزانہ، ہفتہ وار یا ماہانہ) اپنی پسند کے مطابق انتخاب کریں۔ پھر اپنے گوگل اکاؤنٹ کو لنک کریں جس پر آپ اپنا بیک اپ محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کا بیک اپ اب منتخب کردہ دورانیے کے مطابق خود بخود بننا شروع ہو جائے گا۔

ڈیلیٹ شدہ چیٹس کو بحال کرنے کا طریقہ:

اگر آپ کی کسی چیٹ کو غلطی سے ڈیلیٹ کر دیا ہے اور آپ اسے گوگل ڈرائیو سے واپس لانا چاہتے ہیں تو درج ذیل اقدامات پر عمل کریں

اپنے اسمارٹ فون سے واٹس ایپ کو ان انسٹال کر لیں۔ پھر گوگل پلے اسٹور سے واٹس ایپ دوبارہ انسٹال کریں۔ انسٹالیشن کے بعد واٹس ایپ کھولیں اور اپن فون نمبر کی تصدیق کریں۔

جب ایپ آپ کے نمبر کو پہچان لیتی ہے، تو یہ خود بخود آپ کے گوگل ڈرائیو بیک اپ کو تلاش کر لے گی۔ آپ کو ایک پیغام ملے گا جس میں پوچھا جائے گا کہ کیا آپ اپنی چیٹس کو ری اسٹور کرنا چاہتے ہیں؟ ری اسٹور پر کلک کریں اور پراسیس مکمل ہونے کا انتظار کریں۔ آپ کی ڈیلیٹ شدہ چیٹس بحال ہو جائیں گی۔

اس طریقے سے آپ اپنی اہم چیٹس کو واپس حاصل کر سکتے ہیں، بشرطیکہ آپ کا بیک اپ گوگل ڈرائیو پر موجود ہو۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *