عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو مذاکرات کی اجازت دے دی

عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو مذاکرات کی اجازت دے دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو مذاکرات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق کے مطابق علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے تک ملاقات کی، جس دوران 24 نومبر کے احتجاج اور دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے باعث عدالتی کارروائی بھی متاثر ہوئی۔

ملاقات کے دوران علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے ایپکس کمیٹی کے اجلاس، 24 نومبر کے احتجاج اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے اختتام پر علی امین گنڈا پور بغیر میڈیا سے بات کیے اڈیالہ جیل سے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

ملاقات میں یہ بھی بتایا گیا کہ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو مذاکرات کرنے کی اجازت دی ہے اور کہا کہ اس سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے کہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے اس حوالے سے اجازت طلب کی تھی کہ اگر مذاکرات کی ضرورت پڑے تو کیا ایسا کیا جائے، جس پر عمران خان نے کہا کہ اس سے بہتر بات کیا ہو سکتی ہے کہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔

سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے میڈیا سے اڈیالہ جیل میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ میں اپنے ملک کی خاطر ہمیشہ مذاکرات کے لیے تیار ہوں، مذاکرات نہ ہونے کی ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے، ہم پر نہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان اس سے پہلے پارٹی قیادت کو مذاکرات سے منع کر چکے تھے، تاہم اب انہوں نے اس فیصلے پر نظر ثانی کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *