وزیراعلی امین گنڈاپوراوربانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

وزیراعلی امین گنڈاپوراوربانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

راولپنڈی : وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی ائی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ختم ہوگئی۔ اڈیالہ جیل کے کانفرنس میں ہونے والی ملاقات تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملکی سیاست، پی ٹی آئی کے داخلی امور کے علاوہ زیرسماعت مقدمات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے حوالے سے بھی مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ بانی پی ٹی ائی کیساتھ ایپکس کمیٹی اجلاس کے حوالے سے بھی اہم نکات پر اظہار خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات 1 گھنٹہ سے زائد جاری رہی۔ وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *