سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست خارج کر دی

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست خارج کر دی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بحریہ ٹاؤن کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست خارج کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں محمود اختر نقوی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں بحریہ ٹائون کو بلیک لسٹ کرنے کی استدعا کی گئی۔ کیس کی سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں قائم سات رکنی آئینی بینچ نے کی۔ تاہم محمود اختر نقوی مقدمے کی سماعت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے ان کی عدم پیروی کے باعث درخواست کو خارج کردی۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع

دوسری جانب سپریم کورٹ میں انکم لیوی ٹیکس ایکٹ 2013 کے خلاف دائر 1178 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے کی۔ مقدمے کے دوران وکیل ایف بی آر نے عدالت کو بتایا کہ لاہور اور کراچی کی دو ہائیکورٹس کے فیصلوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔ تاہم مقدمے کے بہت سے فریقین کو نوٹسز نہیں موصول ہو سکے۔

وکیل ایف بی آر نے یہ بھی کہا کہ 400 لوگوں کے ایڈریسز شاید درست نہیں ہیں، جس کی وجہ سے نوٹسز کی تعمیل میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔عدالت نے اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے نوٹسز کی تعمیل بذریعہ اخبار اشتہار کروانے کا حکم دیا۔

وکیل ایف بی آر نے مزید کہا کہ مقدمے میں اپیلوں کے قابل سماعت ہونے کا بھی مسئلہ ہے، جس پر جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ آئندہ سماعت پر اس معاملے کو بھی سنیں گے۔ کیس کی مزید سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *