آسٹریلیا کیخلاف آخری ٹی ٹونٹی میچ، محمد رضوان میچ نہیں کھیلیں گے

آسٹریلیا کیخلاف آخری ٹی ٹونٹی میچ، محمد رضوان میچ نہیں کھیلیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان آسٹریلیا کیخلاف تیسرا ٹی ٹونٹی میچ نہیں کھیلیں گے اوران کی غیر موجودگی میں سلمان علی آغا کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گےجبکہ حسیب اللہ وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کا عاقب جاوید کو پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کرنے پر غور

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا کے علاوہ صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللہ، عثمان خان، محمد عرفان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور سفیان مقیم شامل ہیں جبکہ جہانداد خان آج ڈیبیو کریں گے۔

یاد رہے کہ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دی کرسیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کی تھی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کا آغاز آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *