حلیم عادل شیخ قافلے کی صورت میں عوامی رابطہ مہم کیلئے نکل پڑے

حلیم عادل شیخ قافلے کی صورت میں عوامی رابطہ مہم کیلئے نکل پڑے

عمران خان کی کال پر 24 نومبر اسلام آباد لانگ مارچ کیلئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ قافلے کی صورت میں عوامی رابطہ مہم کیلئے نکل پڑے ۔

تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ کراچی سے سندھ کے ساتھ اضلاع میں عوامی رابطہ مہم کے لئے کراچی سے روا نہ ہو گئے ۔ حلیم عادل شیخ عوام کو 24 نومبر کی لانگ مارچ کے حوالے سے آگاہی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:الیاس بلور کی وفات پر گہرا صدمہ ہوا :مولانا فضل الرحمٰن

حلیم عادل شیخ کراچی سے ٹھٹھہ، سجاول، بدین، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد اور جامشورو جائیں گے،حلیم عادل شیخ کے قافلےکے ہمراہ پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مسرور سیال، سیکر ٹری لیگل افیئر ایڈووکیٹ محمد اشرف سموں و دیگر شامل ہیں ۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 24 نومبر انشاء اللہ حقیقی آزادی کا دن ہوگا، 24 نومبر انشاء اللہ ہمارے مطالبات کی منظوری کا دن ہوگا، چوبیس نومبر پاکستان کے مستقل کا دن ہے، انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں 24 نومبر کے حوالے سے موبلائزیش جاری ہے۔

ہم آج سندھ کے سات اضلاع جائیں گے ، ہینڈ بل تقسیم کریں گےاورعوام کو بتائیں گے 24 نومبر 2024 ایک اہم دن ہے، چوبیس نومبر کو عوام کو اپنے حقوق کے لئے نکلنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی ایسٹ کے نائب صدر عباس خان اپنے عہدے سے مستعفی  

اس موقع پر ڈاکٹر مسرور سیال کا کہنا تھا کہ24 نومبر پاکستان کی تاریخ کو بدلے گا، پورے سندھ کے اندر عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے،24 نومبر کو سندھ کی عوام اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے نکلے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *