جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے خیبر پختونخوا 15 سال سے سکیورٹی کی بدترین صورتحال سے گزر رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے مولانا فضل الر حمٰن نے کہا کہ یہاں الیاس بلور کی وفات پر تعزیت کے لئے آیا ہوں، الیاس بلور خطے کے سیاسی رہنما اور سماجی شخصیت تھے، الیاس بلور کی وفات پر گہرا صدمہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتے ہیں : خواجہ آصف
انہوں نے کہا کہ کل برطانیہ سے آیا ہوں، پی ٹی آئی کے احتجاج کا مجھے کوئی علم نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت لوگوں کی جان و مال کی بجائے اپنی سیاست اور کرسی بچانے میں لگی ہے، حکومت اپنی توانائیاں غیر سیاسی چیزوں میں صرف کررہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی ایسٹ کے نائب صدر عباس خان اپنے عہدے سے مستعفی
ہم نے اپنے دھرنے میں ایک ماہ سے زائد مذاکرات کئے ، 26ترامیم میں آئین کی روح کے خلاف بل پاس ہورہے ہیں ۔ ایسے قوانین بنائے جارہے ہیں جو انسانی حقوق کے خلاف ہیں۔