پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی ہدایت پر ان کے 3 ترجمان مقرر کر دئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اپنے 3 ترجمان مقرر کر د ئیے ہیں ، تحریک انصاف کی جانب سےباقائدہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور عمر ایوب بانی و چیئرمین پارٹی کے فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں ۔
بانی پی ٹی آئی سے متعلق معلومات کے حوالے سے ابہام دور کرنے کے لیے ان کی ہدایت کے مطابق تین ترجمانوں کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی سے متعلق معلومات کی رسائی اب ان تین فوکل پرسنز کے ذریعے ہی ہو سکے گی۔