گندم کی خریداری کے لیے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی

گندم کی خریداری کے لیے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی

وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کی خریداری کے لیے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی بنائی گئی کمیٹی آئی ایم ایف کے نقطہ نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سفارشات تیار کرے گی۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ، وزیر تجارت اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے:برطانوی وزیرخارجہ 

کمیٹی کا مقصد 2024-25 کے ربیع سیزن کے لیے گندم کی پالیسی تیار کرنا ہے۔ اس کے لیے وہ گندم مارکیٹ کے موجودہ ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لے گی تاکہ ملک میں گندم کی دستیابی اور قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک جامع حکمت عملی تیار کی جا سکے۔

کمیٹی مختلف اسٹیک ہولڈرز اور صوبوں سے مشاورت کے بعد پالیسی کی حتمی شکل دے گی، جس میں امدادی قیمت کا تعین، وفاقی اور صوبوں کی جانب سے گندم کی خریداری کی سفارشات اور گندم کی دستیابی اور قیمتوں کے استحکام کے حوالے سے تجاویز شامل ہوں گی۔

اس کمیٹی کا مقصد پاکستان میں گندم کی فراہمی اور قیمتوں میں استحکام برقراررکھنا ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *