پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موجود قیادت کمپرومائزڈ ہے، خواجہ آصف

پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موجود قیادت  کمپرومائزڈ ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موجود قیادت کمپرومائزڈ ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ کی اگلی صفوں میں بیٹھے پی ٹی آئی کے تمام افراد دو نمبر ہیں۔

خواجہ آصف کا پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں یہ سب ایک دوسرے کو پکڑوا رہے تھےکیونکہ انہوں نے پیسے لیے ہوئے تھے۔ جو لوگ ملک سے مخلص نہیں ہیں وہ کسی اور کے ساتھ کیسے مخلص ہو سکتے ہیں؟۔

مزید پڑھیں: عدا لتیں 9 مئی کے واقعات سے متعلق فیصلے تیز کریں: عطاء اللہ تارڑ

انہوں نے کہا کہ عمران خان خود تمام عمر دو نمبری کرتے رہے ہیں۔ جو بار بار کہتا ہے کہ میں ہینڈلر سے بات کروں گا تو اس سے بڑا دو نمبر کون ہوگا؟۔ لوگ ایسی باتیں چھپاتے ہیں اور وہ خود کہتا ہے کہ میں ان کیساتھ سیٹ ہونا چاہتا ہوں۔ عمران خان کی رہائی پر کوئی پیشنگوئی نہیں کر سکتا۔

انہوںنے مزید کہا کہ برطانیہ میں جرم کرنے والوں کو انصاف کے تقاضے پورے کرکے جیلوں میں ڈالا گیااور 12 سال کے بچے کو بھی قید کی سزا ہوئی۔اسی طرح امریکا میں کانگریس پر حملہ کرنیوالوں کے ساتھ بھی تیزی سے نمٹا گیا تھا۔

پاکستان میں 9 مئی کواہم اور حساس تنصیبات پر حملہ کیا گیا ،جن پر صرف بھارت کے حملے کی توقع کی جاسکتی ہے۔ پی ٹی آئی تو بھارت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ پی ٹی آئی والے اب بھی دہشت گردی کی وارداتوں کی مذمت نہیں کرتے۔ عمران خان کے مشیران اور بشریٰ بی بی دو مختلف قوتیں ہیں، ان کا ساتھ چلنا مشکل ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *