24 نومبر کا احتجاج، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی متحرک ہوگئیں

24 نومبر کا احتجاج، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی متحرک ہوگئیں

24 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے متوقع احتجاج کی تیاریوں کے لیے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی متحرک ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی کے میں پی ٹی آئی ہزارہ، ملاکنڈ اور بلوچستان کے عہد ے داروں کے اجلاس منعقد ہوئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اجلاسوں میں بشریٰ بی بی نے گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں:اپنی جماعت سے اچھے کی امید رکھتا ہوں:زین قریشی

اس موقع پر بشریٰ بی بی نے بانی و چیئرمین پارٹی عمران خان کا پیغام پارٹی عہدیداروں تک پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے جدوجہد میں مزید تیز ی لائی جائے۔

علاوہ ازیں گزشتہ دنوں بانی پاکستان تحر یک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کی مشاورت میں شامل ہونے کی تصدیق بھی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی سیاست میں نہیں آرہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے متعدد رہنماوں نے 24 نومبر احتجاج کی مخالفت کیوں کی؟

وہ با نی پی ٹی آئی کی ہدایات پارٹی تک پہنچانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گی ۔ بشریٰ بی بی بتائیں گی کہ با نی جماعت کی کیا کیا ہدایات ہیں، انہوں نے پشاور سے ملک بھر کی تنظیموں کو احکامات بھی جاری کئےتھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *