پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی کا کہنا ہے کہ میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں،24 نومبر کی کال انتہائی اہم ہے شاہ محمود قریشی کا حکم ہے سب باہر نکلیں،26ویں ترمیم سے آئین پر ضرب لگا کر ججوں کے اختیارات چھینےگئے ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے احمد چھٹہ کو سنٹرل پنجاب کا صدر منتخب کردیا، اعلامیہ جاری
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے مجھے شوکاز نوٹس جاری کیا اس کا جواب د یدیا ہے ۔زین قریشی کا کہنا ہے کہ میرا معاملہ پارٹی کے سامنے ہے، میں اپنی جماعت سے اچھے کی امید رکھتا ہوں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ روز خیبر پختونخوا میں بلائے گئے اجلاس میں شرکت کی ، پارٹی کے لوگوں سے ملاقات ہوئی جس کے دوران تمام چیزوں پر بات ہوئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم تحریک انصاف کیساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ انشاءاللہ کھڑے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں واحد ممبر ہوں جس کو قومی اسمبلی سے حراست میں لیا گیا، اس عرصے میں میر ی پو ری فیملی مشکلات سے گزری ۔ انہوں نے کہاکہ فتویٰ جاری ہوگیا وی پی این حرام ہے تو وی پی این کا استعمال وزیر اعظم اور ادارے سب کیوںکر رہے ہیں ؟۔
یہ ملک کو پتہ نہیں کہاں تک لے جانا چاہتے ہیں، عدلیہ کی آزادی ، قانونی حکمرانی اور چوری مینڈیٹ بحالی کے لئے قوم باہر نکلے۔ 24 تاریخ کو اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ احتجاج کیلئے نکلوں گا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے ساتھ تھا اور انشاءاللہ رہوں گا ، شاہ محمود قریشی
اس موقع پر مہربانو قریشی نے کہاکہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی عوام کو پیغام دیا ہے کہ 24 نومبر کی کال اہم ہے۔ شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ملک میں آئین کی بالا دستی کیلئے لوگوں کو باہر نکلنا ہوگا۔