تحریک انصاف کا 24 نومبر کو اسلام آباد پر چاروں طرف سے دھاوا بولنے کا فیصلہ !

تحریک انصاف کا 24 نومبر کو اسلام آباد پر چاروں طرف سے دھاوا بولنے کا فیصلہ !

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا  ہے کہ 24 نومبر کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا، تمام صوبوں سے قافلے اسلام آباد کے مختلف راستوں سے شہر میں داخل ہوں گے۔

 تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس بیرسٹر گوہر کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور 24 نومبر کے مجوزہ احتجاج پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی نے احتجاج کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرتے ہوئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں تاکہ انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن،سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ غضنفر گرفتار

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 24 نومبر کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا، جس کے تحت تمام صوبوں سے قافلے اسلام آباد کے مختلف راستوں سے شہر میں داخل ہوں گے۔پارٹی قیادت نے کارکنان کو ہدایت دی ہے کہ احتجاج ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا، اورغیر معینہ مدت تک جاری رکھنے کی تیاری کی جائے۔ اسلام آباد پہنچنے کے بعد قیادت کی جانب سے قیام کے مقام کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے ڈی چوک میں پڑاؤ کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا ہے، جبکہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو کارکنان کے اخراجات برداشت کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ممکنہ گرفتاریوں کی صورت میں متبادل رہنماؤں کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے تاکہ قیادت کی عدم موجودگی میں احتجاج کو مؤثر طریقے سے جاری رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: لیڈر شپ پر عدم اعتماد، پی ٹی آئی پشاور کے جنرل سیکرٹری و سینئر نائب صدر نے استعفیٰ دے دیا

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بار حکومت کے لیے ایک بڑا سرپرائز تیار کیا گیا ہے اور احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے پہلے سے زیادہ منظم حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔ پارٹی قیادت ہر صورت اسلام آباد پہنچنے کے لیے پرعزم ہے اور ملک بھر کے کارکنان کی آمد کے لیے مشترکہ حکمت عملی بھی وضع کی جا چکی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *