پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن،سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ غضنفر گرفتار

پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن،سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ غضنفر گرفتار

24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال کے پیش نظر پولیس نےپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنماؤں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے چھاپوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آگئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:24 نومبر کو احتجاج لازمی ہوگا: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوابیرسٹر سیف

جس میں درجنوں کارکنان کو گرفتار کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ غضنفر کو حراست میں لے لیا جب کہ مرکزی رہنما شعیب شاہین کے گھر پر بھی چھاپا مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو اڈیالہ سے بنی گالہ منتقل کرکے مذاکرات کئے جائیں، وکیل فیصل چوہدری

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *