حکمران پہلے اداروں کو تباہ کرتے ہیں، پھر ان کو بیچنے کے لیے بولیاں لگاتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

حکمران پہلے اداروں کو تباہ کرتے ہیں، پھر ان کو بیچنے کے لیے بولیاں لگاتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران پہلے اداروں کو تباہ کرتے ہیں، پھر ان کو بیچنے کے لیے بولیاں لگاتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا اصل سرمایہ ہیں، مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، ملکی خزانوں پر جو لوگ سانپ بن کر بیٹھے ہیں، جدوجہد کے ذریعے انھیں معزول کریں۔

بدقسمتی سے اقتدار میں رہنے والے حکمرانوں کے مفادات عوام سے وابستہ نہیں، دو فیصد ایلیٹ طبقہ وسائل کو ہڑپ کر رہا ہے، ملک کے وسائل عوام پر ہی خرچ ہونے چاہئیں، سرکاری نظام ٹھیک ہو جائے تو یہ پرائیویٹ سیکٹر بھی ہماری 14سو سالہ تاریخ سے جڑ سکتا ہے، یہ لوگ پہلے اداروں کو تباہ کرتے ہیں، پھر ان کو بیچنے کے لیے بولیاں لگاتے ہیں۔

پنجاب حکومت نے 13ہزار سکولوں کو این جی اوز کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا، این جی اوز اپنے اپنے ایجنڈے کے تحت سکولوں کو چلائیں گے، گویا سرکار اپنی ذمہ داری دوسروں پر منتقل کر رہی ہے، یہ ملک و قوم کے لیے خطرناک ہے۔

نوجوان اس کے خلاف بھی مزاحمت کریں، اپنی تعلیم اور نسل کو بچانا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام 9ویں الخدمت یوتھ گیدرنگ کے میگاایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *