پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما احمد چھٹہ کو سنٹرل پنجاب کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا ہے، جبکہ بلال اعجاز کو سنٹرل پنجاب کا سکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے قائم مقام صدرو سیکرٹری جنل حماد اظہر کی جانب سےنئی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ حماد اظہر نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں احمد چھٹہ اور بلال اعجاز کی نامزدگیوں کا باضابطہ اعلان کیا، جس کے بعد یہ دونوں رہنما پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے مختلف شعبوں میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
اس تقرری کے بعد پی ٹی آئی کے سنٹرل پنجاب کے اندرونی ڈھانچے میں نئی تبدیلیاں متوقع ہیں، جن کا مقصد پارٹی کی فعالیت کو مزید مضبوط کرنا اور پارٹی کے مفادات کو بہتر طور پر آگے بڑھانا ہے۔