احتجاج کی تیاری شروع، علی امین نے آج ایک اور اجلاس طلب کرلیا

احتجاج کی تیاری شروع، علی امین نے آج ایک اور اجلاس طلب کرلیا

پشاور: پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت نے 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کی تیاری شروع کردی۔

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر عمل درآمد کرانے کیلئے صوبائی قیادت نے آج پشاوروزیراعلی ہاوس میں ایک اور اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور احتجاج کے حوالے سے پارٹی ارکان اسمبلی، پارٹی عہدیداران اور کارکنان کے منعقدہ اجلاس میں مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں 24 نومبرکو ہونے والے احتجاج پر پارٹی قائدین کو اعتماد میں لیں گے۔ اس کے علاوہ آئندہ کیلئے لائحہ عمل بھی وضع کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی امین گنڈاپور کی زیرصدارت منعقد ہونے والےاجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما، کارکنان اورصوبائی وزرا شرکت کررہے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ 24 تاریخ کوہونے والےاحتجاج پر مشاورت اور انتظامات کا جائزہ لیاجائے گا۔

واضح رہے کل رات پشاور میں پارٹی چیرمین بیرسٹر گوہر کی صدارت میں بانی پی ٹی آئی کی کال پراجلاس منعقد کیا گیا، جس میں بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام سنایا۔ اْنہوں نے پارٹی رہنماووں کو متنبہ کیا کہ جو رہنما احتجاج کیلئے لوگ نہیں لاسکتے، پارٹی لیڈرشپ کی طرف سے سخت فیصلے کا سامنے کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *