پی ایچ اے کے زیر اہتمام راول پارک کی صفائی اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا

پی ایچ اے کے زیر اہتمام راول پارک کی صفائی اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا

ڈائیریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات ہر راول پارک میں شہریوں کی تفریحی سہولیات کے پیش نظر بہترین انتظامات یقینی بنائیں گئے ہیں اور صفائی اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ پی ایچ اے راولپنڈی کے زیر اہتمام راول پارک میں پبلک تفریحی کے حوالے سے صفائی اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور شہریوں کو بہترین تفریحی ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ پارکوں اور تفریحی مقامات کی تزئین و آرائش کا مقصد جڑواں شہروں سے آنے والے سیاحوں کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی تفریحی کے دوران خوشگوار وقت گزاریں۔

ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ راولپنڈی شہر کے مختلف رہائشی علاقوں میں موجود ذیلی پارکوں کی گھاس،پودوں اور درختوں کی صفائی کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ شہر کے مرکزی پارکس کے باہر کارپارکنگ کے امور کو بھی مرتب اور صفائی کے لیے اضافی عملے کو بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

احمد حسن رانجھا نے کہا کہ راولپنڈی میں موجود پارک اور واکنگ ٹریکس کی تزئین کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ ا نہوں نے کہا ہے راولپنڈی میں بہتر شجرکاری انتظامات کی بدولت پنجاب کی دیگر بڑے شہروں کی نسبت بہتر ائیر کوالٹی یے اور پنجاب حکومت کی ویژن کے مطابق پی ایچ اے سر سبز پنجاب پالیسی کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔

ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پی ایچ اے نے رواں برس مون سون شجر کاری مہم کے تحت درخت لگانے کے اہداف کامیابی سے حاصل کیے ہیں جس سے شہر کی اب وہوا اور ائیر کوالٹی بہتر ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *