نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ملک بھر میں موٹر ویز اور بڑی شاہراہوں پر آرام دہ سفر کے مقصد کو یقینی بنانے اورٹول پلازوں پر لائنوں اور رش کو کم کرنے کیلئے الیکٹرانک ٹول پلازے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے روایتی ٹول پلازوں کو آٹو میٹک نظام میں منتقل کرنے کے حوالے سے تجاویز پر عمل درامد کا فیصلہ کیا ہے اور اس عمل سے ملک بھر میں موٹر ویز اوربڑی شاہراہوں پرگاڑیوں کو بغیر رکے وہاں سے گزرنے کی سہولت حاصل ہو گی۔
نیا نظام، جو ٹول وصولی کے لیے الیکٹرانک ٹیگ استعمال کرتا ہے، ٹول پوائنٹس پر انتظار کے اوقات میں نمایاں کمی کو یقینی بناتا ہے اس سے سے سفرکرنے کا سہولت آمیز تجربہ حاصل ہوتا ہے۔ ٹول پلازوں پر کیش کے لین دین اور لمبی قطاروں کی ضرورت کو ختم کرکے، الیکٹرانک ٹول پلازے سفر کو زیادہ موثر بنائیں گے۔
این ایچ اے حکام کے مطابق یہ اقدام ٹرانسپورٹ آٹومیشن کے عالمی رجحانات کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، اور NHA پر امید ہےکہ ای-ٹولنگ کا تعارف نہ صرف روزانہ کے سفر کو بہتر بنائے گا بلکہ طویل مدت میں زیادہ آرامم دہ اورسڑک کے انتظام کے طریقوں میں بھی موثر ثابت ہوگا۔