امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دھاندلی کی جس سطح پرپیپلز پارٹی اتر چکی ہے،واضح ہوگیا ہےکہ اس کا چراغ جلد بجھنے والا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں بلدیاتی ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی جیت کو بدترین دھاندلی قرار دیتے یوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ عوام ضمنی بلدیاتی الیکشن کے نتائج مسترد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض اسٹیبلشمنٹ کےسہارے نتائج بدل کرجیت کا اعلان آر اوز کے ذریعے کروادیتے ہیں۔
امیرجماعت اسلامی نے مزید کہا کہ کراچی کےعوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے ایک مرتبہ پھر جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظاہر کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے کارکن اس وقت بھی عوام کےمینڈیٹ کے تحفظ کے لیے سڑکوں پرموجود ہیں۔
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ میرا سوال ان قوتوں سےہے جنہیں جماعت اسلامی کی امانت، حب الوطنی، وطن کے لیے قربانیاں اچھی نہیں لگتیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ان قوتوں کو کچے اور پکے کے ڈاکو، کرپٹ مافیا، کرپشن اور قبضے کا سسٹم پسند ہے۔امیرجماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ان عناصرکرپٹ سسٹم کو انھوں نے پورے ملک بالخصوص سندھ کے عوام پر مسلط کیا ہوا ہے۔