سینئر رہنما پاکستان تحریکِ انصاف شیر افضل مروت نے 24 نومبر احتجاج کے حوالے سے ممکنہ حکمتِ عملی بارے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اس بار احتجاج کی کال دی گئی ہے اور رواں ہفتے قیادت اور ورکرز کو احتجاج کی حکمتِ عملی بارے آگاہ کر دیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما پاکستان تحریکِ انصاف شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی کارکن اور قیادت کے مابین بد اعتمادی کیسی صورت ہے اور اسی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور انکی بہنوں نے ورکرز کو متحرک کرنے کے لیئے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پیغام پہنچایا ہے۔
شیر افضل مروت نے انکشاف کیا کہ انہیں ابھی تک احتجاج کے حوالےسے لائحہ عمل کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے، کے پی کے میں آج ہونیوالے احتجاج کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں بلایا گیا ہے، شیر افضل مروت نے کہا کہ اگر آئیندہ دو دن میں احتجاج کے حوالے سے حکمتِ عملی مرتب نہیں کی جاتی تو اس سے ورکرز میں بد گمانی پھیلے کی کیونکہ احتجاج کےلیے ورکرز کو پیغام جاری کیا جاتاہے ۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ بانی پی ٹی آئی نے کال دی اور ورکرز باہر نکلیں، انکا کہنا تھا کہ ورکرز کو دیگر شہروں سے اسلام آباد لانے کےلیئے ایک باقاعدہ منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ احتجاج کے حوالے سے ابھی تک کوئی خدوخال نظر نہیں آ رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ بلا شبہ پی ٹی آئی ورکرز بانی پی ٹی آئی کی کال پر باہر نکلتے ہیں لیکن ورکرز کو پنجاب سے اور دیگر شہروں سے اسلام آباد لانےکے لیئے کوئی پلان اور حکمتِ عملی بھی درکار ہوتئ ہے جس کا ابھی تک فقدان ہے۔