Skip to content
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
Home - تازہ ترین - حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا
وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔