پی ٹی آئی نے 24نومبر کے احتجاج کیلئے حکمت عملی مرتب کرلی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ اجلاس پنجاب اسمبلی کے ارکان اور پارٹی عہدیداروں نے بھی شرکت کی اوراجلاس میں 24نومبر احتجاج کے لیے حکمت عملی طے کرلی گئی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی شرکت کی اور انہوں نے شرکاء کو عمران خان کے پیغام سے آگاہ کیا۔
بشریٰ بی بی نے بتایا کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ ملک کے لئے نکلنا ہے لہٰذا 24 نومبر کو سب نکلیں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں 24نومبر کو تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو کم سے کم 5ہزار افراد اپنے ساتھ لانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکمت عملی بنائی گئی ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کارکن پشاور موڑ سے اکٹھے ہو کر آگے بڑھیں گے اورکارکنوں کو کپڑے، کھانے پینے کا سامان، موبائل چارجر ساتھ لانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ اجلاس میں 300سے زائد ارکان نے شرکت کی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا کے ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کا اجلاس بھی کلو ہفتہ کوطلب کرلیا ہے۔