پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی آزاد کشمیر لے جانے پر بھارتی اعتراض مسترد کردیا

پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی آزاد کشمیر لے جانے پر بھارتی اعتراض مسترد کردیا

پی سی بی نے بھارتی بورڈ کا چیمپئنز ٹرافی روٹ پر اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹرافی ٹور میں آزاد کشمیر شامل کرنے پر اعتراض ناجائز ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول اور ٹور کا روٹ آئی سی سی کا منظور کردہ ہے اور یہ آئی سی سی کے مشورے اور مرضی سے فائنل ہوا،ذرائع کے مطابق آئی سی سی خود روٹ اور شیڈول فائنل کرنے کے بعد کیسے اعتراض کر سکتا ہے، ماضی میں شیڈول اور ٹرافی ٹور کا روٹ فائنل ہونے کے بعد کبھی تبدیل نہیں کیا گیا۔

بھارتی اعتراض، آئی سی سی نے پاکستان کو چیمپیئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا

ذرائع کے مطابق بھارت، پاکستان آنے سے انکار کے بعد ٹرافی ٹور پر کیسے اعتراض کر سکتا ہے، جو ملک پاکستان آنے سے انکاری ہو اس کا اعتراض کیسے جائز ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں ٹرافی ٹور کا شیڈول 16 سے 24 نومبر تک کا ہے، روٹ میں اسلام آباد، ہنزہ، گلگت، مری اور مظفر آباد شامل ہیں، بھارت 2023 کی ورلڈ کپ ٹرافی لداخ کے متنازع علاقے کیسے لے گیا تھا؟

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے ہمیشہ آئی سی سی اور کمرشل پارٹنرز کے ساتھ مل کر کھیل کے مفید تر مفاد میں کام کیا، جبکہ اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے ساتھ ٹرافی ٹور کے لیے مکمل رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اعتراض کیا تھا کہ ٹرافی کو اسکردو، ہنزہ اور مظفرآباد کے شہروں میں نہ لے جایا جائے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کے اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *