راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان کی جانب سے آج بھی عدالت میں 342 کے سوال ناموں پر جواب داخل نہیں کروائے گئے۔
سماعت کے دوران وکلا صفائی نے تحریری درخواست دی، کہ اسلام اباد ہائیکورٹ نے زبانی کہا ہے کہ درخواست بریت سے قبل عدالت کوئی کاروائی نہیں کرے گی۔ اس پر نیب وکلا نے موقف اختیار کیاکہ درخواست پر ہائی کورٹ میں دلائل دینے والے وکلا کے دستخط موجود نہیں۔
اس کے بعد احتساب عدالت نے سماعت پیر کے دن تک ملتوی کردی۔ عدالت نے ملزمان کو سوال ناموں کے جواب پیر تک داخل کرانے کی ہدایت کردی۔