پاکستان میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق 16 نومبر سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافےکا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 58 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 250.96 روپے تک پہنچ جائے گی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 91 پیسے اضافے کی تجویز ہے، جس کے بعد ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 261.05 روپے پر پہنچ جائے گا۔
یاد رہے کہ یکم نومبر کو پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت 248 روپے 38 پیسے، ڈیزل 255 روپے 14 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 161 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہے۔