لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 63لاکھ کے جرمانے

لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 63لاکھ کے جرمانے

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف ریکارڈ کارروائیاں جاری ہیں، 24گھنٹوں کے دوران 63 لاکھ روپےکے جرمانےعائد کئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف ریکارڈ کارروائیاں جاری ہیں ، وارننگ و آگاہی مہمات ختم، اب بس کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا کام ہی احتجاج کرنا ہے، غلط کام کرینگے تو گرفتاری ہوگی: مریم نواز

سی ٹی او لاہور ٹریفک پولیس نے 24 گھنٹوں میں دھواں چھوڑنے والی 3176 گاڑیوں 63 لاکھ کے جرمانے عائد کردئیے، خطرناک حد تک دھوں چھوڑنے پر 1579 موٹرسائیکلیں کو 32 لاکھ کے جرمانےکئے گئے۔

 264 موٹرسائیکلیں اور 153 ٹریکٹر ٹرالیاں مختلف ٹریفک سیکٹرز میں بند، آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی دھواں چھوڑنے والی 240 وہیکلز کو ای چالاننگ جاری، شہر میں 41 اینٹی سموگ اسکواڈز تشکیل دیدیا۔

داخلی و خارجی راستوں پر 12 ناکے بھی قائم، کمشنر لاہور کی ہدایت پر قائم 14 انسدادِ تجاوزات کیمپس بھی مزید متحرک، آج شہر لاہور میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر بند ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف ’ووٹ کو عزت دو‘ کے بیانیے سے پیچھے ہٹے تو عوام نے انہیں مسترد کر دیا، شاہد خاقان عباسی

سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا ہےکہ پابندی سے مستثنٰی گاڑیوں کو داخلہ کی اجازت ہوگی، سی ٹی او لاہور سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنا ہونگیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *