پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کاروبار کے آغاز پر تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 500سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروبار کے آغازسے ہی مثبت رجحان رہا اور ہنڈریڈ انڈیکس 594 پوائنٹس بڑھ کر 94,786 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 94,191 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: ملک میں ایل پی جی کا بحران شدید ہونے کا خدشہ

دوسری جانب کاروباری امریکی ڈالر کی قدر میںبھی کمی دیکھنے کو ملی ۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد امریکی ڈالر 277 روپے 60 پیسے پر آ گیا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی ڈالر ذخائر اور ترسیلات زر میں اضافے کی وجہ سے روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے، جس کا اثر ڈالر کی قیمت پر بھی پڑ رہا ہے۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا جاری کیا ہے، جس کے مطابق مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 11 ارب 25 کروڑ 86 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 15 ارب 96 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔ تاہم بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں 5 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی اور یہ 4 ارب 70 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *