محکمہ موسمیات نے بارشوں اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارشوں اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے موسم کے حوالے سے پیشنگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر، اسلام آباد ،بالائی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ /شدیددھندچھائے رہنے کا امکان جبکہ شام/رات سے سموگ/ دُ ھند میں کمی کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: موٹروے ایم -2 لاہور سے کامونکی تک دھند اور سموگ کی وجہ سے بند کر دیا گیا

اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبہ پنجاب میں لاہور، قصور،اوکاڑہ ، سیالکوٹ، حافظ آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، نارووال ، گجرات، گوجرانوالہ ، سرگودھا، شیخوپورہ،ساہیوال ، فیصل آباد، بہاولپور ،بہاولنگر، ملتان، لیہ، بھکر ،خانیوال، خانپور، رحیم یار خان،ڈی جی خان اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ/ شدیددُ ھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، گجرات، فیصل آباد، گوجرانوالہ،سیالکوٹ،نارووال، لاہور، میانوالی، خوشاب ،سرگودھا، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان گردنواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب ، شیرانی ، موسی خیل لورالائی ،بارکھان ،سبی اور گردونواح میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ صوبہ کے دیگراضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں چترال ، دیر، سوات، کوہستان،شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ،باجوڑ، مردان، مہمند، چارسدہ، صوابی ، نوشہرہ، پشاور، خیبر، کوہاٹ، کرم، اورکزئی، ہنگو ،بنوں ، وزیرستان، لکی مروت ، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔جبکہ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہا۔ پنجاب کے زیادہ تر علا قے سموگ /شدید دُ ھند کی لپیٹ میں رہے۔ بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبر پختونخوا: دیر(بالائی ),23کالام 18،دروش 03،میرکھانی 02 اور چترال میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی03،اسکردواورقلات میں01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *