پی ٹی آئی کے احتجاج ختم کرنے کیلئے رکھے گئے 4 مطالبات سامنے آگئے

پی ٹی آئی کے احتجاج ختم کرنے کیلئے  رکھے گئے 4 مطالبات سامنے آگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے احتجاج کو ختم کرنے کے لیے چار اہم مطالبات پیش کیے ہیں۔

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی فائنل کال دی تھی، اور اس کے ساتھ پارٹی رہنماؤں کو ایک جامع احتجاجی پلان بھی دیا تھا۔ عمران خان نے مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے، جو احتجاج کی قیادت کرے گی اور اس کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اگر آپ یہ پاس ورڈ استعمال کر رہے ہیں تو فوراً اسے تبدیل کر لیں!

اس کمیٹی کو احتجاج ختم کرنے کے حوالے سے مکمل اختیار حاصل ہے، اور جو بھی مذاکرات کرنا چاہے گا، کمیٹی اس سے بات چیت کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے پہلے مطالبے میں 26ویں آئینی ترمیم کو ختم کیا جائے، دوسرا مطالبہ آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا جائے، تیسرا مطالبہ ہے کہ چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس دیا جائے اور چوتھا مطالبہ ہے کہ ٹرائل کے بغیر قید سیاسی اسیروں کو رہا کیا جائے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا تھا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہمارا سب سے بڑا مطالبہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان سمیت جو بھی افراد غلط مقدمات میں جیل میں ہیں، انہیں فوراً رہا کیا جائے، اور ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *