عمران خان نے سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے خلاف اقدامات پر آئینی درخواست دائر کر دی۔
عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق، وزارت دفاع، داخلہ، کابینہ ڈویژن اور چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر جوڈیشل انکوائری کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ججز پی ٹی آئی مخالف اقدامات کی انکوائری کریں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ بنیادی حقوق کی بحالی کے احکامات جاری کیے جائیں، دفعہ 144 کے غلط استعمال کو روکنے کا حکم دیا جائے، ایم پی او کے تحت سیاسی گرفتاریوں کو روکا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری کروائی جائے، تین رکنی جوڈیشل انکوائری میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کو بھی شامل کیا جائے۔