ویزا ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھالیں ، دبئی امیگریشن نے غیر قانونی تارکین وطن کو خبردارکردیا

ویزا ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھالیں ، دبئی امیگریشن نے غیر قانونی تارکین وطن کو خبردارکردیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای)  کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ  ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں۔

ڈائریکٹر دبئی امیگریشن لیفٹیننٹ کرنل سالم بن علی نے نجی چینل  سےگفتگو میں غیر قانونی تارکین کو کہا  کہ  آخری لمحات، آخری مہینے اور  آخری ہفتے کا انتظار مت کریں، ویزا ایمنسٹی اسکیم میں 31 دسمبر تک توسیع کی گئی ہے، غیر قانونی رہائش پذیر افراد فوری  رابطہ کریں۔

لیفٹیننٹ کرنل سالم بن علی کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر کے بعد تارکین  وطن  سےکوئی رعایت  نہیں کی جائےگی، اگلے ماہ تعطیلات کی وجہ سے ائیر ٹکٹ  بھی مہنگے ہوجائیں گے،  وطن واپسی کا ٹکٹ مہنگا ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چمیئنز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچادی

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے امیگریشن جرمانے معاف کردیے ہیں، اماراتی ویزا ایمنسٹی اسکیم یکم  ستمبر  سے شروع کی گئی تھی۔

ویزاایمنسٹی اسکیم ایسے افراد کے لیے ہے جو قانونی طور پر امارات میں داخل ہوئے لیکن انہوں نے مدت ختم ہونے کے بعد ویزا کی تجدید نہیں کروائی،  اسکیم کے تحت اماراتی حکام نے غیرقانونی رہائشیوں کو پُرکشش آفر کی ہے کہ وہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں، اب نہ انہیں نئے اماراتی ویزا کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا اور نہ ہی ان پر سفری پابندیاں عائدکی جائیں گی، وہ بغیر جرمانے کے اس سہولت سےفائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو رجسٹر کرواسکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *