پی آئی اے کو قطر یا ابو ظہبی کو فروخت کیئے جانے کا امکان

پی آئی اے کو قطر یا ابو ظہبی کو فروخت کیئے جانے کا امکان

وفاقی حکومت مالی بحران کا شکار قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے لیے ایک نئے منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کے تحت پی آئی اے کو حکومتی سطع پر قطر یا ابوظہبی کو فروخت کیا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کی نجکاری کے حوالے سے تازہ ترین ناکامی کے بعد، حکومت اب حکومت سے حکومت کے معاہدے کے تحت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو قطر یا ابوظہبی میں سے کسی ایک کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ اس سلسلے میں 30 نومبر تک اظہار دلچسپی کی درخواستیں قبول کی جا رہی ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی آئی اے میں واحد دلچسپی رکھنے والی پارٹی، رئیل اسٹیٹ ڈویلپر بلیو ورلڈ سٹی نے اپنی بولی میں مزید کا اضافہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

بعد ازاں خیبرپختونخوا نے ایئر لائن کے حصول میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ پنجاب حکومت بھی مبینہ طور پر قومی ایئرلائن کو حاصل کرنے پر غور کر رہی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *