پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں تنزلی، 102ویں نمبر پر آگیا

پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں تنزلی، 102ویں نمبر پر آگیا

عالمی پاسپورٹ رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں مزید تنزلی ہوگئی اور 102ویں نمبر پر آگیا۔

حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کا معیار دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت مزید کمزور ہوگیا اور اس بار صومالیہ، یمن، بنگلہ دیش، فلسطین اتھارٹی، ایتھوپیا اور لیبیا جیسے ممالک کے پاسپورٹ بھی پاکستان سے بہتر رینکنگ پر ہیں، جنہیں 101 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈی جی پاسپورٹ کی 15 دسمبر تک پاسپورٹس کا بیگ لاک صفر کرنے کی یقین دہانی

واضح رہے کہ 102ویں نمبر پر موجود پاکستانی پاسپورٹ پر دنیا کے صرف 34 ممالک کا سفر بغیر ویزا ممکن ہے جبکہ 101ویں نمبر پر موجود ممالک کے شہری دنیا کے 38 ممالک کا سفر بغیر ویزا کرسکتے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ سال ہینلے اینڈ پارٹنرز کی رپورٹ میں پاکستان کو دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس رکھنے والے ممالک میں چوتھا نمبر دیا گیا تھا اورجو کہ اس سال مزید نیچے آگیا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا کے سب سے کمزور پاسپورٹ کا اعزاز افغانستان کے پاس ہے، جہاں کے شہری صرف 28 ممالک کا سفر بغیر ویزا کرسکتے ہیں۔ دوسری طرف سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار پایا ہے، جس کے شہری 195 ممالک کا سفر بغیر ویزا کرسکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *