خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

عالمی منڈی میں منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت میں کمی آئی جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت ایک فیصد کم ہو کر 71.82 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ اسی طرح یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 3 سینٹ کا اضافہ ہوا اور یہ 68.07 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: بٹ کوائن کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر پاکستان میں 16 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ 15 دنوں کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ 16 نومبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2.5 روپے کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 91 پیسے تک اضافہ متوقع ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 5 روپے 90 پیسے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *