آئینی بینچز کمیٹی نے 14نومبر سے آئینی مقدمات سننے کیلئے بینچ تشکیل دیدیا

آئینی بینچز کمیٹی نے 14نومبر سے آئینی مقدمات سننے کیلئے بینچ تشکیل دیدیا

آئینی بینچز کمیٹی نے 14نومبر سے آئینی مقدمات سننے کیلئے بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

آئینی بینچز کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کمیٹی نے 14نومبر سے آئینی مقدمات سننے کیلئے بینچ تشکیل دے دیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیاکہ آئینی بینچز کمیٹی کا اجلاس جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس کا مقصد آئینی بینچز کی تشکیل کیلئے معاملات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

اجلاس میں جسٹس جمال خان مندو خیل نے شرکت کی، جسٹس محمد علی مظہر کراچی سے ٹیلی فونک کال کے ذریعے شریک ہوئے، اجلاس کے دوران رجسٹرار کی جانب سے کمیٹی کو زیر التوا آئینی مقدمات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ پرانے زیر التوا آئینی مقدمات کو ترجیح دی جائے گی، 14اور 15نومبر کو جسٹس عائشہ ملک دستیاب نہیں ہوں گی،کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 14، 15 نومبر کو تمام دستیاب ججز پر مشتمل بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق رجسٹرار کو بینچ کے سامنے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، جسٹس محمد علی مظہر کی اسلام آباد واپسی کے بعد کمیٹی کا آئندہ اجلاس کل 13نومبر کو ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *