راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصرنے کہا ہے کہ ہمیں غیر قانونی طور پر پولیس چوکی کی حوالات میں بند رکھا گیا،ہمارا قصور یہ تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔
پی ٹی ائی رہنما نے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم نے اس اقدام کے خلاف کسی بھی قسم کی مزاحمت نہیں کی اور پلان کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملنے آئے تھے۔
اْن کا کہنا تھا کہ ہم واپس جارہے تھےاور جب واپس جانے لگے تو گاڑیوں سے اتارکرلے گئے۔ پی ٹی ائی رہنما نے مزید کہا کہ ہم اس معاملے پر اسلام اباد میں جاکر احتجاجاً پریس کانفرنس کریں گے، کیونکہ اسمبلی اراکین کیساتھ اس طرح کا سلوک غیرائینی ہے۔ انہوں نے کہا ہم اپنے لیڈر اور بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کیلئے آسکتےاس میں کوئی پابندی نہیں، اور ملنے کی جب خواہش ہو، پارٹی متعلق ضروری بات کرنی ہو تو انتظامیہ کی طرف سے گاڑیوں سے واپس اتارکرحوالات میں بند کرنا، کہاں کا انصاف ہے۔
اس موقع پرقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے بھی میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے اس اقدام کی مزمت کی۔