چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان میں انعقاد خطرے میں، ایونٹ جنوبی افریقہ منتقل ہونے کا امکان

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان میں انعقاد خطرے میں، ایونٹ جنوبی افریقہ منتقل ہونے کا امکان

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان میں انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔

بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد ہائبرڈ ماڈل کی بازگشت سنائی دے رہی ہے تاہم پاکستان بھی ایونٹ کی پوری میزبانی اپنے ملک میں کرنے پر بضد ہے۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونٹ کو جنوبی افریقہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پاکستان میں 2025ء کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں تاہم آئی سی سی اوربی سی سی آئی کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل اپنانے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کے مائنس بھارت کی تجویز دینے کا امکان

بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کے اعلان کے بعد ٹورنامنٹ کی میزبانی کے مستقبل کا سوال اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ آئی سی سی کی طرف سے بھارت کے سیکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے ایک اہم پیشکش کی گئی ہے، جس میں بھارتی ٹیم کے میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ فائنل کی میزبانی لاہور میں ہی رکھی جا سکتی ہے۔

تاہم محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل پر کوئی باضابطہ بات چیت نہیں کی اور نہ ہی پاکستان اس آپشن پر غور کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی پوزیشن پر قائم ہے اور ہائبرڈ ماڈل پر کسی کو توقع نہیں رکھنی چاہیے۔

ترجمان پی سی بی نے کہا کہ آئی سی سی سے ایک ای میل موصول ہوئی ہے، جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ بی سی سی آئی نے انہیں مطلع کیا ہے کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گی۔

تاہم ای میل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر ایشیا کپ میں ہائبرڈ ماڈل اپنایا گیا تو بھارتی ٹیم اس میں شرکت کر سکتی ہے۔ بھارتی ٹیم کے انکار کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کا مستقبل غیر یقینی نظر آ رہا ہے کیونکہ پاکستان نے ایونٹ کی میزبانی اپنے ملک میں کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور بھارت کے ساتھ کسی بھی سمجھوتے کو مسترد کیا ہے۔

پاکستان نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ اگر بھارت اس ایونٹ میں شرکت نہیں کرتا تو سری لنکا کو اس کی جگہ شامل کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب ایونٹ کے شیڈول کا اعلان بھی تاخیر کا شکار ہو چکا ہے اور ایونٹ کے انعقاد میں صرف 100 دن سے بھی کم کا وقت رہ گیا ہے۔

پاکستان میں اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے اور پی سی بی کی کوشش ہے کہ ایونٹ کی میزبانی کے حقوق محفوظ رکھے جائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *