پنجاب کے دفاتر میں 50فیصد عملے کو آن لائن کام کرنے کی ہدایت جاری

پنجاب کے دفاتر میں 50فیصد عملے کو آن لائن کام کرنے کی ہدایت جاری

پنجاب کے دفتری عملے کو فضائی آلودگی کے پیش نظر آن لائن کام کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب ڈاکٹر عمران حامد نے تمام سیکریٹریز اور سربراہان کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ دفاتر میں صرف 50 فیصد عملے کو بلایا جائے گا جبکہ باقی 50 فیصد عملہ گھروں سے کام کرے گا۔

مزید پڑھیں: پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کو 17 نومبر تک بند کرنے کا اعلان

مراسلے کے مطابق مختلف محکموں کے درمیان میٹنگز بھی آن لائن کرنی ہوں گی تاکہ فضائی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔ اس فیصلے کا مقصد سڑکوں پر ٹریفک میں کمی لانا اور اسموگ کے خطرات کو کم کرنا ہے کیونکہ ٹرانسپورٹ سے خطرناک مادوں کا اخراج فضائی آلودگی میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

ڈاکٹر عمران حامد نے کہا کہ دفاتر آنے والے افراد کو کار پولنگ کرنے کا پابند بنایا جائے گا تاکہ کم سے کم گاڑیاں سڑکوں پر آئیں اور اسموگ کو کنٹرول کیا جا سکے۔ یہ فیصلہ پنجاب کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور خود مختار اداروں پر لاگو ہوگا اور اس کا فوری اطلاق کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *